وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی افغانستان پر اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے قائم مقام ہم منصب سے ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے لئے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو جلد فعال کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا


سمر قند: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر جمعرات کو ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سیدوف باختیور اودیلووچ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات بالخصوص رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ عوامی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا۔
ملاقات کے موقع پر دونوں اطراف نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے لئے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو جلد فعال کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 15 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 29 منٹ قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 منٹ قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 5 گھنٹے قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل