اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اُمت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد
آپس میں رنجشوں اور اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے عید کے پر مسرت موقع پر اُمت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر خوشی اور تشکر کا دن ہے۔
آج کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے، عبادت کرنےکی توفیق اور بے سہارا اور حاجت مندوں کی مدد کرنے کا موقع عطا فرمایا۔عید الفطر پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عید کا دن ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے تاہم اس کی حقیقی خوشی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم معاشرے کے بے سہارا ، ضرورت مند اور خصوصی افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
انہوں نے ایک فلاحی اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے آپس میں رنجشوں اور اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر نے کہا کہ آج کا دن دل کو ہر قسم کی کدورتوں اور رنجشوں سے پاک کر کے اللہ تعالی سے ملک کی ترقی و خوشحالی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے دعائیں مانگنے کا دن ہے۔
سپیکر نے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو اپنی صفوں ہم آہنگی، یکجہتی کو قائم کرنے اور متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان دورانی نے کہا کہ عید الفطر کا دن جہاں ہمارے لیے خوشیوں کا دن ہے، وہاں ہمیں یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ ہم اس پر مسرت موقع پر اپنے غریب اور نادار بھائیوں کو یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر کرنے کا دن ہے جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزے رکھنے کی توفیق دی۔انہوں نے عید کے اجتماعات میں قومی یکجہتی اور نظم وضبط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں آپس کے سیاسی اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 9 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 9 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 5 گھنٹے قبل