تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو سیاسی، آئینی، معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ، وزیر داخلہ

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقادوقت کی اہم ضرورت ہے لہٰذا اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو سیاسی، آئینی، معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
اس اہم ترین مسئلے کے حل کیلئے دو تین گھنٹے کا وقت کافی نہیں۔ہفتہ کی صبح نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد اپنے ڈیرہ پرپریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت کی چار سالہ پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت انتہائی مشکل کا شکار ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کی روشنی میں پیدا شدہ معاشی بحران عام آدمی کیلئے سنگین مشکلات پیدا کررہا ہے اور بجلی، گیس، پٹرول و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور یہ جان لیوا معاشی بحران سیاسی جماعتوں کیلئے بھی سخت تکلیف کا باعث بن رہا ہے کیونکہ اس سے عوام میں منفی جذبات کا پایا جانا قدرتی امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی اتنا کچھ کر گزرنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف کی شرائط ابھی تک پوری نہیں ہورہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر ستم ظریفی یہ کہ عمرانی فتنہ مسلسل حکومت اور اس کے اداروں کیلئے مسائل کھڑے کرنے، افراتفری پھیلانے اور کشیدگی و نفرت پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح صرف اورصرف پنجاب میں الیکشن ہوجائیں تاکہ اس کے نتائج کی روشنی میں وہ باقی انتخابات پر اثر انداز ہوسکیں۔
ملک بھر میں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین و قانون کی روشنی میں ایک ہی دن اور کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت ہوں کیونکہ اگر صرف پنجاب میں پہلے الیکشن ہوجاتے ہیں اور یہاں کوئی ایک جماعت واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو اس کے اثرات دیگر انتخابات پر ہوں گے جس سے جہاں صوبوں کو شکایات پیدا ہوں گی وہیں مرکز میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی کی کل 272 میں سے 146 نشستیں پنجاب میں ہیں اور اس طرح یہاں پنجاب میں جو حکومت پہلے بنی ہوگی

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل





