جی این این سوشل

جرم

لاہور میں ڈاکو 5 کروڑ روپے کا سونا چوری کر کے فرار ہو گئے

چوروں نے آہنی تجوری کو گیس سلنڈر سے کاٹ کر 32 لاکھ روپے لوٹ لئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں ڈاکو 5 کروڑ روپے کا سونا چوری کر کے فرار ہو گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں ڈاکوؤں نے زیورات کی دکان سے 5 کروڑ مالیت کا 3 کلو سونا اور 32 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

سندر کے علاقے میں نجی سوسائٹی میں واقع زیورات کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی، چوروں نے 3 کلو سونا اور 32 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت 4 کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔ چوروں نے آہنی تجوری کو گیس سلنڈر سے کاٹ کر 32 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

تاہم پولیس نے سنار کی شکایت پر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پاکستان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا

میڈ یا ذرائع کے مطابق وفد کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اعلی سطحی وفد دو روزہ  دورہ پر پاکستان پہنچ گیا ہے ، میڈ یا ذرائع کے مطابق وفد کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ 

وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور دیگر شامل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاور کر گئی، الیکشن کمیشن

مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی، ترجمان ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاور کر گئی، الیکشن کمیشن

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36 ہزار311 تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

ملک بھر میں 18سے35سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 145 ہے۔ ملک میں 36 سے 45 سال کے ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ  سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ  کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll