پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی
پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں
راولپنڈی: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ جیت کر گرین شرٹس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کر لیں، پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔
پاکستان نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے میچ میں مکمل کیں ۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 978 میچ کھیل کر 594 جبکہ بھارتی ٹیم 1029 میچ کھیل کر 539 ون ڈے میچ جیت چکی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک افغانستان کے خلاف 4 ، آسٹریلیا کے خلاف 34 ، بنگلہ دیش کے خلاف 32، کینیڈا کے خلاف 2، انگلینڈ کے خلاف 32 ، ہانگ کانگ کے خلاف 3، بھارت کے خلاف 73 ، آئرلینڈ کے خلاف 5، کینیا کے خلاف 6 ، نمیبیا کے خلاف ایک، نیدرلینڈز کے خلاف 6 ، نیوزی لینڈ کے خلاف 57، سکاٹ لینڈ کے خلاف 3، جنوبی افریقہ کے خلاف 30، سری لنکا کے خلاف 92، یو اے ای کے خلاف 3 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 اور زمبابوے کے خلاف 54 فتوحات حاصل کی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 12 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 12 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 12 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 10 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 8 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 8 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 10 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 10 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 12 گھنٹے قبل