ٹیکنالوجی
سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی، سیر
یہ کار اعلٰی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی

ریاض: سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور فوکسکن کمپنی کا مشترکہ پروجیکٹ نافذ کرنے والی کمپنی ’سیر‘ نے کہا ہے کہ پہلی سعودی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور فوکسکن کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلی الیکٹرک کارکا ڈیزائن اور تیاری مملکت میں ہوگی۔ یہ کار اعلٰی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی۔
بجلی سے چلنے والی گاڑی کے لیے ٹیکنالوجی بی ایم ڈبلیو سے حاصل کی جائے گی جبکہ فوکسکن کمپنی گاڑیوں کا الیکٹرک سسٹم تیار کرے گی۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیر کمپنی 562 ملین ریال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ 30 ارب ریال تک کا ہوگا اس سے 2034 تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 30 ہزارنئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
سعودی عرب اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وژن 2030 کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے والے منصوبے نافذ کیے جائیں۔سعودی عرب الیکٹرک کاریں بڑے پیمانے پر تیار کرے گا۔
ملکی ضروریات کے ساتھ گاڑیاں برآمد کرنے کا بھی پروگرام ہے۔واضح رہے کہ پہلی سعودی الیکٹرک کارمنصوبہ نومبر 2022 کے دوران ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے متعارف کرایا تھا۔
کھیل
پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

حیدرآباد: پاکستان نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ میچ بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پلیئنگ الیون:
پاکستان: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان (ڈبلیو کے)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم ، حارث رؤف۔ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ: ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کانوے، جیمز نیشم، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچل سانٹر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ موجود ہیں۔
دنیا
لگزمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،آمنہ بلوچ
آمنہ بلوچ نے یورپین انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی )کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی

اسلام آباد: لکزمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ لگزمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جن میں پیشہ ور افراد اور طلبا شامل ہیں۔
سفیر نے کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب میں لگزمبرگ میں پاکستان کے امیج کوبہتر طور پر پیش کرنے میں کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل اور سرگرمیوں کو حل کرنے کے لیے سفارتخانے کے تعاون کو بھی بڑھایا۔سفیر نے کمیونٹی کو لگزمبرگ اور یورپی یونین کے ساتھ جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
آمنہ بلوچ نے یورپین انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی )کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں ای آئی بی کے اثرات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کے ساتھ مشغولیت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے لگزمبرگ کی وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈائریکٹر ویرونیک ڈوکینڈوف سے بھی ملاقات کی اور پاک لگزمبرگ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12ربیع الاول 1445ھ/2023 کے موقع پر قوم کے نام پیغام
میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی وسیرت اور اس میں موجود تعلیمات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔ 12ربیع الاول، عید میلاد النبی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ میں میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی ۔حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم تصویر ہے۔ آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں۔ آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے ۔ یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 10 افراد جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا