عمران خان پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کردی جائے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ
ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہے،وکیل عمران خان


اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کردی جائے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی پر تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پرعمران خان نے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کل عدالت پیشی پر دھکا لگنے سے ان کے زخم متاثر ہوئے، ان کی آج حاضری سےاستثنا کی درخواست دائرکی جائےگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عدم حاضری پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار۔وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی ہے۔
چیف جسٹس نے پھر استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کہاں ہے استثنا کی درخواست، عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دیں گے۔

وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر،اہم کھلاڑی کا ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 4 گھنٹے قبل
معروف اداکارہ مریم نفیس کا سائے یا دھوئیں کی شکل میں جنات دیکھنے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کھلاڑیوں کو 36نان کھانے کی ضرورت نہیں ، فٹنس کیلئے کم کھانا کھائیں ، وسیم اکرم کا مشورہ
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر ،اگلے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاامکان
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سیندور: بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے خوشخبری،سری لنکا نے پاکستان سمیت 40ممالک کے لیے ویزافیس ختم کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل