قانون کہتا ہے کہ توشہ خانہ کا فیصلہ تین ماہ کے اندر ہونا چاہیے تھا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی چوری ثابت ہوچکی ہے۔
قانون کے مطابق اس کیس کا فیصلہ 3 ماہ کے اندر ہوجانا چاہئے تھا کاش کہ عمران خان کو جو سہولت میسر ہے وہ نواز شریف کو بھی ہوتی۔
بدھ کو یہاں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کو نئے جج نے سنا ہے، کاش عمران خان کو جو سہولت میسر ہے وہ نواز شریف کو بھی ہوتی، قانون کہتا ہے کہ توشہ خانہ کا فیصلہ تین ماہ کے اندر ہونا چاہیے تھا،عدالتی نظام عمران خان کی چوری سامنے نہیں لا سکا،توشہ خانہ میں عمران خان کی چوری صاف عیاں ہے،
ملک میں عام شخص اور عمران خان کے ساتھ عدالتی نظام کا برتائو مختلف ہے، عدالتیں لاڈلے پر فردجرم آج تک عائد نہ کرسکی،تحریکِ انصاف کے لیے تمام عدالتیں مختلف رویہ رکھتی ہیں،ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں۔
عمران خان کو 2018 انتخابات میں نقل مار کر پاس کروایاگیا،جیسی آوازیں عمران خان کے لیے عدلیہ سے پہلے آتی تھیں آج بھی ویسی ہی آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کسی اور سیاسی جماعت کے رکن کا ہوتاتو فردجرم عائد ہوچکی ہوتی ،نوازشریف پر تنخواہ کا الزام تھاجس پر انہیں تاحیات نااہل کردیا گیا اور اب عمران خان سر پر ٹوکری پہن کر ملک میں گھوم رہے ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 40 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 23 منٹ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل


