Advertisement
ٹیکنالوجی

موٹو رولا نے 2 نئے موٹو "جی سیریز" فون متعارف کرادیے

موٹورولا نے " جی سیریز " کے دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرادیے ہیں ۔ ان میں سے ایک اس سیریز کا پہلا 108 میگا پکسل کا کیمرا فون ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 21st 2021, 1:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

موٹو جی 60 اور موٹو جی 40 فیوژن کو سب سے پہلے  بھارت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 732 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔دونوں فونز میں 6.8 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

دونوں موٹو جی فونز میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے مائی یو ایکس سے کیا ہے۔دونوں فونز میں 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔ دونوں فون بالکل ایک جیسے ہیں  لیکن ان میں  بڑا فرق کیمرا سسٹم کا  ہے۔

موٹو جی 60 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے ، جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے ، اس میں  8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

دوسری جانب  جی 40 میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہی موجود ہیں لیکن  اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، اس میں  8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

جی 60 کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جبکہ جی 40 فرنٹ کیمرا  16 میگا پکسل کا ہے۔

جی 60 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔جبکہ  جی 40 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ  بھی  موجود ہے جبکہ پی 2 آئی واٹر ریپلینٹ کوٹنگ کی گئی ہے۔

دونوں فون اپریل کے آخر میں یا مئی کے شروع میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، جی 60 کو خریدنے کے لیے صارفین  کو 240 ڈالرز جو 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں ، خرچ کرنا ہوں گے۔جبکہ  جی 40 فیوژن کی قیمت 186 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

Advertisement
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • a day ago
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 8 hours ago
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 10 hours ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • a day ago
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 11 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 hours ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • a day ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 9 hours ago
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 4 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • a day ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 days ago
Advertisement