افریقی تاجروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، بلاول بھٹو
پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی،وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ مسگانو اریگا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افریقی تاجروں کیلیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ مسگانو اریگا کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات میں درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب کراچی میں اپنے ایتھوپین ہم منصب کے ہمراہ ایتھوپین ائیرلائن کی پاکستان کے لئے براہ راست فلائٹ کا افتتاح کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ افریقی تاجروں کیلیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نانا ذووالفقار علی بھٹو نے ایتھوپیا میں پاکستان کا سفارتخانہ کھولا تھا۔\932

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 19 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 21 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 20 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 16 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 21 hours ago




