فوج اور تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈالی جا سکتی،رہنما پاکستان تحریک انصاف


تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے فوج دستیاب نہیں اور آج پورا پنجاب فوج کے حوالے کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کے کمانڈر سے اپیل ہے کہ فوج کو اس کا حصہ نہ بننے دیں،جس طرح اس حکومت نے پنجاب میں فوج اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کیا اسکی مثال نہیں ملتی،کل کہا گیا کہ سکیورٹی کے لئے فوج نہیں ہے،پرامن احتجاج پاکستان عوام کا فرض ہے میں کہتا ہوں عوام گھروں سے نکلے، عمران خان کو مڈل کلاس طبقے کو حقوق دلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے،میں چیف جسٹس ہائی کورٹ کو کہنا چاہتا ہوں جس طرح کل ہوا آپکو بھی کسی دن آپکے چیمبر سے گرفتار کر لیا جائے گا اگر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے احکامات کی کوئی نہیں تو کیا ہو سکتا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری جس طرح سے کی گئی اور جس طرح سے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے،آئی ایس پی آر کی طرف سے جو پریس ریلیز آئی جس کی ضرورت نہیں تھی،سیاسی جماعتوں کی لڑائی کو پی ڈی ایم نے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کھڑے کرنے کیلئے استعمال کیا،پاکستان تحریک انصاف کے فالورزمیڈل کلاس سے اپر تک ہیں،فوج کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے۔عمارات کو آگ لگانا پی ٹی آئی ایفورڈ ہی نہیں کر سکتی،،عمران کو کل غریبوں کیلئے یونیورسٹی بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے،اس کو اس جرم کی سزا دی گئی ہے کہ وہ غریب پاکستانیوں کے لیئے جدوجہد کرتا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکورٹی رینجرز کو کس نے دی،آپ نے کہا عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے تو آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو کس چیز کی توہین لگائی گئی،اب اس تحریک کی قیادت عوام کے پاس ہےکیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو محدود کر دیا گیا ہے،یہ ہمارا ملک ہے اور ہماری فوج ہے،سب سے زیادہ اس وقت تنخواہ دار طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے،حکومت جو کر رہی ہے ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں بچیں گیں۔آج انٹرنیٹ بند کیا گیا میڈیا کو بدترین سنسر کیا گیا،آئین کو ری سٹور کرنا ہمارا فرض ہے،چیف جسٹس کے لیئے بھی دیکھنے کانقطہ ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کے فوج نہیں اور اب عوام اور فوج کو سامنے کھڑا کر دیا گیا۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 4 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل








.webp&w=3840&q=75)