شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور دیگر کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہینچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنی تھی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔