پاکستان نے بھارت کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل چاہتا ہے،ممتاز زہرہ بلوچ

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فورسز نے راجوری، کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں 6 کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جبکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں،اس دوران مقامی آبادی کو ہراساں کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آزادی کے حامی کارکن فیاض احمد ماگرے کی6دکانیں ضبط کر لی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 31 منٹ قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 14 منٹ قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 30 منٹ قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 12 منٹ قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 15 منٹ قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 10 منٹ قبل