دنیا

پاکستان میں ہونے والی پیش رفت ہر نظر رکھے ہوئے ہیں،امریکہ

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز  نے پاکستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 12th 2023, 11:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ہونے والی پیش رفت ہر نظر رکھے ہوئے ہیں،امریکہ

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز  نے پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں چیئرمین باب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں،کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

باب مینڈیز  نے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔