سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق وزیراعظم کو آج القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کیا جائے رہا ہے

پولیس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لیے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔عمران خان کے مقدمات کی سماعت کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژنل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس میں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ہیں۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عدالت جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ایف سی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں سرینگر ہائی وے اور عدالت کے اطراف تعینات کی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس چیکنگ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف داخلے کی اجازت دے رہی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی تھی تاہم بنی گالا جانے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔
عمران خان کو رات پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں عمران خان کو کہا تھا کہ آپ گیسٹ ہاؤس میں رات گزاریں، گپ شپ لگائیں اور سو جائیں، صبح عدالت میں پیش ہوجائیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کو ماننا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 9 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 9 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 10 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 3 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 4 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 6 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 11 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 10 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 10 hours ago