(اے آئی) ٹیکنالوجی نے کام کو آسان بنا دیا ہے ، کئی کمپنیوں کے نزدیک یہ ٹیکنالوجی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جن میں گوگل بھی شامل ہے،انتطامیہ


گوگل کے آئی او ڈویلپر کانفرنس کے انعقاد گوگل نے اپنے آئندہ آنے والے منصوبوں کے ساتھ ہی نئی سروسز کا بارے میں بارے میں بتاتا ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے مشکل سے مشکل کام کو بھی آسان بنا دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کئی کمپنیوں کے نزدیک یہ ٹیکنالوجی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جن میں گوگل بھی شامل ہے۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی تمام سروس میں شامل کرے گا جس میں جی میل بھی شامل ہے، پھر لوگوں کی ہدایات کے مطابق بھی ای میلز لکھی جاسکیں گی۔
#GoogleIO : The 9 biggest announcements from #Google's annual #developer conference ?
— ESENS (@EsensConsulting) May 11, 2023
? #Pixel
? #GoogleSearch
? #Bard
? #Android
⌚ #WearOS 4
? Google Home app
? Perspectives
? Google Photos
⚙ Duet #AI for Workspace https://t.co/igsRrDUJnw
گوگل فوٹوز میں بھی نیا فیچرشامل کیا جائے گا جس کے بعد عقب میں ابھرنے والی کسی بھی شے کو ہدف کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈویلپرز کے لیے گوگل نے پروگرامنگ لینگوئج PaLM 2 اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔
اس کے علاوہ گوگل نے بارڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو باقاعدہ طور پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت جی میل اور ڈاکس میں بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ گوگل اپنے صارفین کے لئے سرچ میں اسنیپ شاٹس نامی فیچر کا اضافہ کررہا ہےجو سرچ رزلٹس مزید بہتر کردے گا۔
گوگل نے اسمارفونزاور ٹیبلٹس کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 14 کو بیٹا (beta) شکل میں فروری میں متعارف کروایا تھا اور اس کی مزید تفصیلات کا بھی اعلان کردیا ہے۔ نئے سسٹم میں بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کے لیے اپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں ساتھ ہی بیٹری لائف سمیت دیگر پہلوؤں کو بھی بہترکیا جارہے۔
گوگل نے بتایا کہ سسٹم میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی اور فون میں چپکے سے کام کرنے والے ٹریکرز کے حوالے سے بھی الرٹس شامل کیے جارہے ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ”میجک کمپوز“ نامی نئے فیچر سے صافین نت نئے نیسج تیار کرسکیں گے اورلاک اسکرین ویجیٹس کو پرسنلائز بناسکیں گے، ایموجیز سے وال پیپر بنا پائیں گے، اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے وال پیپرز بھی تیار کیے جاسکیں گے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 12 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 12 hours ago






