تفریح

معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی دنیا فانی سے کوچ کر گئے

شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 15 2023، 2:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی دنیا فانی سے کوچ کر گئے

معروف دانشوراورڈرامہ نگار شعیب ہاشمی لاہورمیں انتقال کرگئے،شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے ۔شعیب ہاشمی انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے داماد اور ان کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کے شوہر تھے۔

ان کے بیٹے عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ کل رات کو شعیب ہاشمی کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

ان کے صاحبزادے عدیل ہاشمی بھی ڈرامہ انڈٖسٹری سے وابستہ ہیں۔