Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 17th 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے  رہنماء و سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عامر محمود  کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں۔

پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟،

9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔

عامر کیانی نے کہا کہ ہم نے کرپشن کیلئے سیاست کا آغاز کیا تھا، عمران خان سے جان چھڑالی ہے۔

Advertisement