Advertisement
پاکستان

شہداء ماتھے کا جھومر ہیں،کسی کو یادگار شہداءکی بے حرمتی نہیں کرنے دیں گے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء مسلح افواج اور عوام کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں،منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 17th 2023, 11:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہداء ماتھے کا جھومر ہیں،کسی کو یادگار شہداءکی بے حرمتی نہیں کرنے دیں گے:آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کادورہ کیا،جہاں انہوں نےیادگار شہداء کا دورہ کیا ،اورپھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنر ل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست اورمسلح افواج تمام شہداءاوراہل خانہ کوہمیشہ مقدم رکھتےہیں اورشہداءکی عظیم قربانیوں کوانتہائی عزت،وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھےکاجھومرہیں،اور ان کا احترام عوام کےدلوں میں ہمیشہ مقام رہےگا،منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement