میری بھی جان کو خطرہ ہے،سرچ وارنٹ لیکر آئیں،گھر کی مکمل تلاشی دینگے: عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ میری بھی جان کو خطرہ ہے،سرچ وارنٹ لیکر آئیں،گھر کی مکمل تلاشی دینگے۔


قوم سے اپنے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اور پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے کبھی پُرتشدد واقعات کی ہدایت نہیں کی، میرے گھر پر میری غیر موجودگی میں چھاپہ مارا گیا، جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی سازش کی گئی، ظلے حیدر کو مارا گیا کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حکم نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پُرامن رہنے کی بات کی۔
عمران خان نے کہا کہ نہ کوئی تحقیقات، نہ انکوائری اور پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کر کے ہمیں دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عورتوں سے بدتمیزی اور گھروں میں داخل ہوکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان ساری حرکتوں کی وجہ سے نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، چوروں کی خاطر یہ سب کرنے سے میں اپنا ملک تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ میں نے یا قیادت نے ستائیس سال میں کبھی پُرتشدد واقعات کی بات کی اور نہ ہی کبھی تقریر میں کبھی کسی کو قائل کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تو لوگوں کا ردعمل آیا، میری گرفتاری کے بعد لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس 9 مئی کے واقعات میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں جنہیں ہم لے کر ہائیکورٹ جارہے ہیں اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔
عمران خان نے سوال کیا کہ اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے موقع پر جب کارکنان تھوڑی آگے بڑھتے تھے تو پولیس ان پر شیلنگ کرتی تھی مگر لبرٹی سے کور کمانڈر لاہور آفس کارکنان پہنچے مگر کسی نے نہیں روکا، اس معاملے پر آئی جی پنجاب کو طلب کر کے جواب مانگنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب نامعلوم افراد تھے جو ہمارے کارکنان کی صفوں میں شامل ہوئے، ان کی کوشش ہے کہ فوج کو پی ٹی آئی سے لڑوایا جائے اور پھر لندن منصوبے کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کروائی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں خوف اور ہراسانی پھیلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام خاموش ہوجائیں، قوم آنکھیں کھولے اور سارے واقعات کا بغور مشاہدہ کرے، مجھے خوف ہے کہ اس کا بہت بڑا ردعمل آنے والا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میانوالی ایئربیس کو جب جلانے کی کوشش کی گئی تو ہمارے کارکنان نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پشاور ریڈیو پاکستان کی طرف تو کوئی مظاہرہ نہیں تھا نہ ہی وہاں کوئی تھا۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نو مئی کو فائرنگ سے ہمارے پچیس لوگ شہید جبکہ 700 سے زائد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، خواتین سمیت ہمارے ساڑھے سات ہزار کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب کے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے دعوے پر عمران خان نے کہا کہ ’ میری بھی جان کو خطرہ ہے، آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کر کے یہاں آئیں اور سرچ وارنٹ لے کر آئیں تاکہ ہم بھی دیکھیں دہشت گرد کون ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سارے گھر کی تلاشی دیں گے، ہمارے گھر میں داخل ہونے کا بہانہ نہیں بنائیں، پی ڈی ایم کو فائدہ کروانے کیلیے اب حالات کو مزید خراب نہیں کریں، ابھی بھی وقت ہے بات کر کے مسئلہ حل کریں اور مسئلے کا حل صرف الیکشن ہے۔

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 hours ago

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 hours ago

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 8 hours ago

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 hours ago
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 13 hours ago

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 8 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 hours ago

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 hours ago

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 8 hours ago