جی این این سوشل

علاقائی

زرغون: سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 جوان شہید

جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرغون: سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی "دنیا" نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے حوالے سے بتایا کہ پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

   چیک پوسٹ کا مقصد کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے روکنا تھا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

جرم

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لے لیا گیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کر دیا گیا۔ بلڈنگ کے اپارٹمنٹ کے 3 آفیسر معطل کر دیئے گئے ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی۔ 
خصوصی کمیٹی کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ اسلام آباد کے ایک بہترین نجی اسپتال میں کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں پر اعتراضات کے باعث بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ان کی صحت کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے انرجی مکس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ایک نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چین کی مد د سے پاکستان میں سولر پینلز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ لاگت میں کمی کی جاسکے۔

نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ ٹرسٹ کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس اراضی میں سے ایک ہزار چار سو سینتالیس ایکڑ پر غیر قانونی بستیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز قابضین سے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll