جی این این سوشل

کھیل

پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا

زمبابوے سلیکٹ کو 6 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل  ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہرارے: پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل (اتوار کو) ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، زمبابوے سلیکٹ کو 6 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کو 24 رنز اور دوسرے میچ میں 80 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 23 مئی، پانچواں میچ 25 مئی جبکہ چھٹا اور آخری میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

 

پاکستان

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ آج لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ریونیو کی وصولی میں قابل تعریف خدمات سرانجام دیں۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور منصفانہ اور قابل افسران کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا اور نااہل افسران اور کرپشن میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے دعوے مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور اس حوالے سے ایک قانون بنایا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر قابل افسران میں شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے محنتی افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ صنعتی اور کمرشل بجلی اور گیس کے کنکشنز میں سے صرف دو لاکھ سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

9 مئی کا واقعہ ریاستی خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کا  واقعہ   ریاستی  خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے واقعے کو ریاست کی خودمختاری پرحملہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصٓف نے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا اور ان حملوں میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاہم مخصوص لوگوں سے مذاکرات محض ناکامی کے باعث بنتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ شرپسندوں نے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات پرحملے کئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت میں شامل ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک روز قبل کے پی اور پنجاب کے گورنرز کے لیے پارٹی کے دو سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمان گورنر پنجاب تھے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حاجی غلام علی کے پی میں اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مندوخیل کی تقرری کی سمری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی  زرداری کو بھجوائی تھی۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو کے پی، سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101(1) کے تحت دی گئی۔

 

کاغذات نامزدگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے ایک ذرائع  نے بتایا تھا کہ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات تھی جس میں دونوں صوبوں کے گورنرز کا معاملہ زیر بحث آیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll