جی این این سوشل

تفریح

کامیڈین فلمی اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 18 سال بیت گئے

فلموں کے لیے بل بورڈز لکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کامیڈین فلمی اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 18 سال بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان کے معروف کامیڈین اور فلمی اداکار، گلوکار، کہانی نویس، پروڈیوسر اور ہدایت کار محمد سعید خان عرف رنگیلا کی 18ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

میراث اس بات کا ثبوت ہے کہ شاید وہ چلے گئے لیکن کبھی بھولے نہیں، خان 1937 میں ننگر، افغانستان میں پیدا ہوئے لیکن جب وہ جوان تھے تو ان کا خاندان پشاور ہجرت کر گیا۔

وہ بالآخر لاہور چلے گئے جب لالی ووڈ اپنے عروج پر تھا تب فلموں کے لیے بل بورڈز لکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

وقت کے ساتھ، رنگیلا نے ایک چھوٹا سا مزاحیہ کردار ادا کیا جس نے فلم انڈسٹری میں ان کے لیے کئی دروازے کھول دیے۔

ان کے کیرئیر کی پہلی فلم پنجابی فلم ’’جٹی‘‘ تھی۔ اس فلم کے بعد انہوں نے صرف کامیڈی رول کیے اور انہیں لالی وڈ سے سب کا پسندیدہ اداکار بننے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

جلد ہی، آنجہانی اسٹار نے اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنا نام بنایا اور بہت شہرت حاصل کی۔

لیجنڈری اداکار نے اپنے پورے کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا اور انہیں پاکستان میں کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک شوبز میں کام کیا اور ان کا شمار پورے ایشیا کے ٹاپ مزاح نگاروں میں ہوتا تھا۔

لالی وڈ کی شخصیات نے انہیں لالی ووڈ کے دور کے عظیم ترین ستاروں میں سے ایک قرار دیا۔

مزید برآں، فلم انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات پر، رنگیلا کو سینما کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر 2005 میں صدر کے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

رنگیلا کی تین شادیاں ہوئیں اور ان کے 14 بچے تھے، 6 لڑکے اور 8 لڑکیاں۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں چار دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے بعد معروف اداکار 24 مئی 2005 کو 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

پاکستان

مائنس ون؟ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے اندر کی خبر دیدی

آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مائنس ون؟ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے اندر کی خبر دیدی

پاکستان تحریک انصاف کے بنیاد رکھنے والے بانی سینئر رہنما اکبر ایس بابر نے جی این این کو انٹرویو میں کہا کہ آج پارٹی جو تباہ حالی اور انتشار کا شکار ہے پارٹی جن اصولوں پر بنائی گئی تھی ان پر عمل پیرا رہتی تو آج یہ حالت نہ ہوتی، ہم نے جب پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تو اس میں جو رہنما اصول تھے جس میں ورکر کی کیا حیثیت ہوگی، کرپشن کا کیسے قلع قمع کیا جائے گا، اس طرح کے بہت سے پہلو شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2011 میں پارٹی جب بے راہ روی کا شکار ہوتی دیکھ کر اور پارٹی میں غیر قانونی ذریعے سے پیسہ آرہا ہے جو ہمارے منشور کیخلاف تھا  مجھے توقع تھی کہ عمران خان پارٹی کے بنیادی اصولوں کا ساتھ دے گا مگر ایسا نہیں تھا، اس سمجھ گیا تھا کہ یہ پارٹی نہ صرف خود ڈوبے گی بلکے ملک کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

یہ جو آج پی ٹی آئی کے انقلابی بنتے تھے آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال کے جواب میں اکبر ایس بابر نے جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا جس پر ابھی بھی عملدرآمد ہونا باقی ہے، آٹھ سالوں میں ہر قسم کے مرحلے سے گزرا ہوں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں، عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مائنس ون ہونے یا مائنس 10 قانون کے مطابق سب کو سزا ملنی چاہیے، جہاں تک میرا کسی پارٹی میں جانے کا سوال ہے تو میں اسی پارٹی کی ازسرنو تجدید نو کرونگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے،اسد قیصر

سنجیدہ مذاکرات کیلئے بات کریں گے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے،اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔

ضلع کچہری اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ سنجیدہ مذاکرات کیلئے بات کریں گے، ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے۔ جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا،سعودی وزیر توانائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اتحادیوں پر مشتمل اوپیک پلس کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے ویانا میں اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں پیداواری اہداف سے متعلق سات گھنٹے تک بات چیت کی گئی اور انھوں نے طویل مشاورت کے بعد پیداواری پالیسی سے متعلق معاہدے پر اتفاق کیا ۔ جس کے تحت گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll