دنیا

ترک صدر رجب طیب اردوان 3 جون کو تیسری مدت کے لئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

رجب طیب اردوان حلف اٹھانے کے فوراً بعد نئی کابینہ کا اعلان کر سکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 31 2023، 11:36 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترک صدر رجب طیب اردوان 3 جون کو تیسری مدت کے لئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

انقرہ: ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان 3 جون کو تیسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور نئی کابینہ کا ایک دن بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب ترک صدر ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے اور عہدہ سنبھالیں گے جبکہ کابینہ کے ارکان کی حلف برداری اتوار کومتوقع ہے جس کے بعد نئی حکومت اپنا کام شروع کر دے گی۔

حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے ترجمان عمر چیلک نے کہا کہ رجب طیب اردوان حلف اٹھانے کے فوراً بعد نئی کابینہ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں سے صرف تین وزرا کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کی توقع ہے جن میں خارجہ امور، داخلہ اور دفاع کے وزرا شامل ہیں ۔