تجارت

مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 16.22 فیصد اضافہ

ملک کو 349.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 31 2023، 4:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 16.22 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.22 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 406.09 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 16.22 فیصد زیادہ ہے۔

زشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 349.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس مدت کے دوران مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 174703 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 131776 میٹرک ٹن تھا۔