کہانی اللہ یار نامی لڑکے کی ہے جو اپنے سیارے کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے


کراچی: پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھری ڈی اینی میٹڈ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس سے قبل 2018 کو پاکستان کی اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کئی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔
آئی ایم ڈی بی کی رینکنگ کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مارخور‘ پہلی پاکستانی فلم تھی جو تین سال تک ٹاپ پر رہی جس کے بعد اسے پہلی پاکستانی فلم کے طور پر نیٹ فلکس پر بھی نشر کیا گیا۔
لیجنڈ آف مارخور کی ریلیز کے پانچ سال بعد اس فلم کا ایک اور سیکوئل ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ بھی سینما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔
اس سائنس فکشن فلم کی کہانی اللہ یار نامی لڑکے کی ہے جو اپنے سیارے کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اللہ یار کو بچانے والے کے محافظ کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں اس کا کام ایک پھول کو جگانا اور اپنے والد کو بچانا ہے جس کے لیے وہ دیے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے ایک نئی دنیا میں چلا جاتا ہے۔
فلم کے مختلف کرداروں کو پاکستان کے نامور اداکاروں نے آواز دی جن میں ہمایوں سعید، اقرا عزیز، علی ظفر، میرا جی، بشریٰ انصاری اور اظفر جعفری شامل ہیں۔
اس سے قبل یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب اسے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 hours ago
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 hours ago

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 hours ago
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 hours ago
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 hours ago

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 hours ago

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 4 hours ago

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 hours ago

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 5 hours ago