جی این این سوشل

تفریح

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا بارے جذبات کا اظہار کر ڈالا

یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ اداکارہ ان سے کچھ سالوں سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا بارے جذبات کا اظہار کر ڈالا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوناکشی سنہا نے 2 جون کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائی اور انہیں اپنے والد، تجربہ کار اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا کی جانب سے سالگرہ کی پرتپاک مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے سوناکشی کے بچپن کی یادوں سے لے کر ان کے خاندانی البم میں محفوظ کیے گئے لمحات تک کی تھرو بیک تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کرکے اس دن کو مزید خاص بنا دیا۔

یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ اداکارہ ان سے کچھ سالوں سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ پچھلے سال بھی، نوٹ بک اداکار نے انسٹاگرام پر سوناکشی کے ساتھ چند ویڈیوز اور ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک گروپ شیئر کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll