عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے اطالوی حریف لورینزو موسیٹی کو مات دیدی


پیرس: رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ ، ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز، یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس ،روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف ،ڈنمارک کے ہولگر رونے ،ناروے کے کیسپر رڈ،جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اور ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
نوویک جوکووچ نے اپنے 17ویں فرنچ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے حریف پیرو کے ٹینس کھلاڑی جان پابلو واریلاس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے اطالوی حریف لورینزو موسیٹی کو مات دی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے حریف کھلاڑی سیباسٹین آفنرکو شکست دی ۔ روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے پری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورنزوسونیگوکو ہرایا۔ڈنمارک کے ہولگر رونے نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے فرانسسکو کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- ایک دن قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 21 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- ایک دن قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- ایک دن قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل