جی این این سوشل

علاقائی

سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 تھی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان کا سرحدی علاقہ یعنی افغانستان اور تاجکستان تھا۔

زلزلے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll