ٹیکنالوجی
ہائپر لوپ ٹرین،جدہ سے مکہ تک کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہو گا
ہائپر لوپ ون نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے

‘ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا۔
‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔
امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دے سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہو گا۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جبکہ ریاض سے دبئی کا سفر51 منٹ میں با آسانی طے کیا جا سکے گا
پاکستان
عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا ،جیل حکام کی تردید
اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کردی ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کو اٹک جیل میں منتقل کرنے کے احکامات موصول ہوں گے ان کو اٹک جیل راول پنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تاحال اٹک جیل میں ہی موجود ہیں ، اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں جیل میں سابق وزیراعظم کی سہولیات بھی مہیا کردی گئیں ہیں۔
پاکستان
نگران وزیر اعظم سے لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات
نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا،انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی فراہمی سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا۔
لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان ہائوس لندن میں ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا، استحکام کیلئے امید کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی آمد سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، مستحکم ذخائر اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے اہم شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے مثبت اثرات، معیشت اور کرنسی کے استحکام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر پابندیوں کے خاتمے، زرعی مدد اور درمیانی مدت کے افراط زر کے اہداف کیلئے مالیاتی اقدامات کے بعد تجارت میں بہتری آئی ہے، زراعت اور صنعت میں بہتری آئی ہے، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے حوالے سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی سرمایہ کاری کی حامل کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کونسل سے سرمایہ کاری کے عمل کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کاروباری منظرنامہ کو آسان بنا کر طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے پر کاربند ہیں۔
برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور قلیل و وسط مدتی اصلاحاتی کوششوں کے بارے میں معلومات لیں۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کی گئی اصلاحات کرکے آئی ایم ایف پروگرام سے وابستگی کا اظہار کیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے پاکستان کی مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امید افزاء مواقع تلاش کرنے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو اقتصادی تعاون کو وسعت دینے میں بڑھتی ہوئی باہمی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے
علاقائی
آوارہ کتوں نے 20افراد کوکا ٹ کر زخمی کر دیا
کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔

لاڑکانہ : آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ، آوارہ کتوں کے کاٹے گئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کر کے ویکسینیشن کر دی گئی اور انجیکشن بھی لگائے ہیں ۔
کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔
شہریوں نے مہم چلائی کہ آوارہ کتوں کو شہر سے باہر کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں ، آوارہ کتوں کے متاثرین کو اینٹی ریبیز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔
لاڑکانہ: آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/W5sTdovyjw
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
زخمیوں کو ویکسینیشن اور انجیکشن لگا کر گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ، آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ یہ شہریوں کو کاٹنے سے باز آئیں ۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تجارت 2 دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی