اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔
برآمدہ وڈ دو عدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی، مذکورہ پارسل برطانیہ سے جہلم کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شمالی وزیرستان کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-221 دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
دریں اثناقلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کی گئی، برآمدہ کیمیکل مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایک الگ کارروائی میں گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمدکی گئی۔
برآمدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل



