وفاقی حکومت نےمنسوخ شدہ پرائز بانڈز کو نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نےمنسوخ شدہ پرائز بانڈز کو نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ / نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ان کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔
قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اس کے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کر دی گئی۔
مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کرانے یا تبادلے کے لیے درج ذیل آپشنز دیئے ہیں ان میں ظاہری مالیت پر نقد کرانا، ان بانڈز کی 25,000 روپے اور /یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی، انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا شامل ہیں۔
ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 27 منٹ قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 13 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 4 گھنٹے قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 4 گھنٹے قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 13 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 5 گھنٹے قبل