جدہ کو اپنی جدید سہولتوں اور فیفا کلب عالمی کپ جیسے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے


جدہ: فیفا کلب عالمی کپ 2023 فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔
سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) اور فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا )کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فیفا کلب عالمی کپ ٹورنامنٹ 2023 رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب کے شہرجدہ میں کھیلا جائے گا جو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا، ایس اے ایف ایف نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ فٹ بال کے یہ مقابلے سعودی عرب میں منعقد کیے جائیں گے اور فیفا کے وفد کے دورے میں حکام نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد جدہ کو ٹورنا منٹ کا حتمی مقام قرار دیا تھا۔
ساف کے صدر یاسر بن حسن المسحل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ جدہ کو اپنی جدید سہولتوں اور فیفا کلب عالمی کپ جیسے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں جاری تبدیلی کا ایک اہم محرک ہیں اورجس سے سعودی عرب کو دنیا میں کھیلوں میں تیزی سے آگے بڑھتے اور پُرجوش ممالک میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
سعودی عرب کو میزبانی ملنے سے قبل فیفا کے وفد نے اپنے دورے میں شاہ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم اور شہزادہ عبداللہ الفیصل سٹیڈیم سمیت کھیلوں کے اہم انفراسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تربیت اور رہائش کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیااور اطمنان کا اظہار کیا جس کے بعد ساف نے فیفا ورلڈ کپ کے چھے ٹورنامنٹس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ مینز انڈر ۔23 اے ایف سی ایشیا کپ جیتا ہے، کامیابی کے ساتھ خواتین کی قومی ٹیم تشکیل دی ہے جو اب فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہے اور انڈر۔17 خواتین کی قومی ٹیم کا آغاز کیا ہے۔
گراس روٹ لیول پرایس اے ایف ایف نے ینگ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے 28 علاقائی تربیتی مراکز کھولے ہیں اور 5500 کوچ رجسٹرڈ کیے ہیں۔ان میں ایک ہزار خواتین کوچز شامل ہیں۔ان کی یہ تعداد 2018 میں مجموعی طور پر 750 تھی۔سعودی عرب میں 2018سے اب تک مرد رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد میں 58 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں رجسٹرڈ خواتین کھلاڑیوں کی تعداد میں 86 فی صد اضافہ ہوا ہے۔\932

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- 3 hours ago

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- 6 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- an hour ago

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 2 hours ago

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- 6 hours ago

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 4 hours ago

پااکستان جنگ بندی پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،دفتر خارجہ
- 7 hours ago

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- an hour ago

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- 6 hours ago

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ
- 7 hours ago

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 5 hours ago

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 5 hours ago