امریکا، برطانیہ اور فرانس کا یمن میں حوثی گروپ سے ملک میں فوجی آپشن ترک کرنے کا مطالبہ
تینوں ممالک نے ایران نواز ملیشیا سے ہتھیار پھینکنے اور فوجی کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے یمن میں حوثی گروپ سے ملک میں جاری فوجی آپشن ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی عمل کی طرف بات چیت شروع کی جائے۔ تینوں ممالک نے ایران نواز ملیشیا سے ہتھیار پھینکنے اور فوجی کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک کے ایک مشترکہ بیان میں حوثی گروپ پر الزام لگایا کہ وہ تیل کی برآمدات کو روکنے کے ذریعے یمن میں خوفناک انسانی اور اقتصادی بحران کو بڑھا رہا ہے، انہوں نے حوثیوں سے مطالبہ کیا وہ کہ یمن کی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام گریز کریں۔
تینوں ممالک نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی فوجی آپشن کو مکمل طور پر ترک کر دیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ یمن میں حوثیوں کی طرف سے کسی بھی تنازع کی طرف واپسی بین الاقوامی برادری سے ان کی مکمل تنہائی کا باعث بنے گی۔
بیان میں حوثیوں سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "یمن کے عوام کی ضروریات اور بنیادی حقوق کا خیال رکھیں اور امن کے حصول کی کوششوں میں تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری انداز میں شریک ہوں

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 15 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل






