واگنر کے خلاف مقدمہ چلانے کا تعلق روس میں بغاوت سے نہیں ہے بلکہ یوکرین اور افریقہ میں اس کی سرگرمیوں سے منسلک ہے،امریکی دفتر خارجہ

امریکا نے افریقہ میں روسی نجی ملٹری گروپ واگنر کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنی تباہ کن سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم ہر جگہ ویگنر گروپ کا پیچھا کریں گے۔"
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ واگنر کے خلاف مقدمہ چلانے کا تعلق روس میں بغاوت سے نہیں ہے بلکہ یوکرین اور افریقہ میں اس کی سرگرمیوں سے منسلک ہے۔
بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو روسی صدر ولادیمیر پوتین کی منظوری سے ہفتے کے روز بغاوت کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد کریملن اور واگنر کے درمیان ایک معاہدہ کرایا۔ اس معاہدے کے تحت سپیشل ملٹری گروپ کا کمانڈر منسک پہنچ گیا ہے۔ وہ اور اس کے کچھ فوجی بیلاروس میں کچھ وقت قیام کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ "میں نے وزارت دفاع کو واگنر کے ساتھ اس کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کرنے کی منظوری دی تھی۔"
قابل ذکر ہے کہ یہ گروپ جس کی بنیاد تقریباً 10 سال قبل یوگینی پریگوزن نے رکھی تھی ،2014ء میں مشرقی یوکرین اور کریمیا کے علاقے ڈونباس میں ہونے والی لڑائیوں میں حصہ لیا تھا۔ اس میں تقریباً 25 ہزار جنگجو شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر کرائے کے فوجی یا جیلوں میں قید رہنے والے مجرم بتائے جاتے ہیں۔

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 18 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 15 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 15 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 16 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 19 گھنٹے قبل










