الاہلی کلب کے ساتھ مینڈی کا کنٹریکٹ 2026 تک جاری رہے گا

سینی گال کے گول کیپرمینڈی چیلسی کو چھوڑ کر سعودی عرب کے الاہلی کلب میں شامل
سینی گال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی نے لندن کے چیلسی فٹ بال کلب کو چھوڑ کر سعودی عرب کے الاہلی کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
الاہلی کلب کا کہنا ہے کہ مینڈی کا کنٹریکٹ 2026 تک جاری رہے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی کلب گول کیپر کو ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ (20.24 ملین ڈالر) ادا کرے گا۔
The Best FIFA goalkeeper ✅
— Al-Ahli Saudi Club (@ALAHLI_FCEN) June 28, 2023
Africa Cup of Nations best goalkeeper ✅
Champions League best goalkeeper ✅
All about @edou_mendy_ ?#WelcomeMendy pic.twitter.com/AiaigdzUpl
مینڈی نے 2020 میں سٹیڈ رینائس سے پریمیئر لیگ چیلسی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 31 سالہ گول کیپر نے 2021 کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو 1-0 سے شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
چیلسی کے جرمن مینجر تھامس ٹچل کے جانے کے بعد مینڈی کوچ گراہم پوٹر اور پھر فرینک لیمپارڈ کی قیادت میں کیپا اریزابالاگا کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔
سعودی پرولیگ کے چیمپیئن الاتحاد کلب نے رواں ماہ کے اوائل میں بیلن ڈی اور کے فاتح کریم بینزیما سے معاہدہ کیا تھا جبکہ کلب نے بھی گذشتہ ہفتے چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانٹے کے اس اقدام کی تصدیق کی تھی۔
مینڈی سے پہلے ان کے اپنے ہم وطن کالیدو کولیبلی اور کانٹے نے الہلال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سعودی عرب منتقل ہونے والے چیلسی کلب کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 18 hours ago
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 19 hours ago

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 20 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 14 hours ago

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 19 hours ago

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 17 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 19 hours ago

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 15 hours ago

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 14 hours ago

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 18 hours ago

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 20 hours ago

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 18 hours ago







