جہانگیر ترین میرے درینہ دوست ہیں، کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین میرے درینہ دوست اور پارٹی کے اہم رہنماء ہیں، آپ لوگ یقین رکھیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، عبدالحئی دستی، نذیر چوہان نے وزیراعظم سے بات کی، راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ! جہانگیر ترین صاحب کی خدمات آپ سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہم فیور نہیں مانگ رہے، چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
نذیر چوہان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شہزاد اکبر صاحب کا ٹارگٹ صرف جہانگیر ترین ہیں۔ نعمان لنگڑیال بولے معاملہ چینی کا تھا، اس میں سے کچھ نہیں ملا تو اور کیسز کھول دیے۔ارکان نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ شہزاد اکبر اور انکی ٹیم کو اس معاملے سے الگ کرکے کمیشن سے تحقیقات کروائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے اچھا لگا کہ آپ نے اپنے اعتراضات بتائے،وزیر اعظم نے سوال کیا کہ آپ سب لوگوں کو مجھ پر اعتماد ہے؟۔ میری واضح پالیسی ہے کہ احتساب کے دوران مخالفین کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین میرے درینہ دوست اور پارٹی کے اہم رہنماء ہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ ہم سب قانون کے سامنے جوابدہ ہوں،ہم میرٹ اور انصاف کا مقصد کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، چینی کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ ہوا تو کیا ہم پوچھیں بھی نہیں؟ آپ لوگ یقین رکھیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضا ہے کہ سب کو صفائی کا پورا موقع ملے، شہزاد اکبر کو کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، وہ میرٹ پر کام کررہے ہیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



