اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسینس کے اجراء پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پی، اے آئی جیز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسینس کے اجراء پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔پابندی کے دوران زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسینس کا چالان نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے، پولیس لائنز اور تھانہ جات کی سطح پر ڈس انفیشکن رومز قائم کیے جائیں۔ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سیلیوٹ کیا جائے۔
آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں پر مامور اہلکار کورونا حفاظتی کٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن و دیگر طبی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مختلف سڑکوں ، چوکوں اور عوامی مراکز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی جائے۔پولیس کے تمام ڈویژنز آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

صدر ، وزیر اعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل
ایس سی او کا نکیال میں فری لانسنگ ہب کا قیام
- 3 گھنٹے قبل

اکوڑہ خٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کی نمازہ جنازہ ادا،والد کے پہلو میں سپردخاک
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپیئنز ٹرافی:انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

لاہور:ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
- 5 گھنٹے قبل

سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں رواں سالپولیو کا چھٹا کیس سامنے آ گیا،مجموعی تعداد 74 ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

نامور بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل