Advertisement

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 2nd 2023, 9:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی اہلکار شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں

Advertisement