آسٹریلین ٹینس سٹار نک کرگیوس کلائی کی انجری کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس 2023 سے دستبردار ہو گئے
انجری کی وجہ سے رواں سال صرف ایک ٹورنامنٹ کھیل سکے ہیں


کینبرا: آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس کلائی کی انجری کے باعث سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔
28 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی گزشتہ سال ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربین سٹار نوویک جوکووچ کے ہاتھوں شکست دے دوچار ہوگئے تھےاور وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے رواں سال صرف ایک ٹورنامنٹ کھیل سکے ہیں جس میں سرجری کی ضرورت تھی۔
کرگیوس نے ومبلڈن اوپن ٹینس سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سال کے تیسرے گرینڈ سلام سے دستبردار ی پر بہت مایوسی ہوئی ہے اور مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ مجھے رواں سال کے ومبلڈن اوپن ٹینس سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سرجری کے بعد ومبلڈن اوپن ٹینس میں شرکت کے لئے بھرپور کوشش کی تھی لیکن اپنی پریکٹس کے دوران مجھے کلائی میں شدید درد محسوس کیاجس کی وجہ سے مجھے میگاایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد انجری مسائل کے نجات پاکر ٹینس کورٹس سے دوبارہ ایکشن میں نظر آئوں گا۔نک کرگیوس 7 اے ٹی پی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- ایک گھنٹہ قبل