این ڈی ایم اے کی مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ
بلوچستان میں اب تک ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6 افراد جاں بحق


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 8 افراد کی اموات اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔
اس طرح صوبہ میں مجموعی طور پر 18 اموات ، 35 افرادزخمی اور 44 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 43 اموات ہوئیں جبکہ 82 افراد زخمی اور 31 گھروں کونقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 9 اموات ریکارڈکی گئی ہیں جبکہ 37 افراد زخمی ہوئےہیں اور 13 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اور ایک ہی گھر متاثر ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمال ،شمال مغربی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اسی طرح سندھ میں کراچی،تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور شہید بے نظیرآباد کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں سبی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالم جبہ اور بالاکوٹ میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ اربن فلڈنگ سے تحفظ کےلئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ این ڈی ایم اے نے مرالہ ہیڈورک اور دریائے راوی پر جیسر ہیڈورک کے مقام پر20 جولائی تک سیلاب کے خطرہ کی نشان دہی کرتے ہوئے ضلعی و شہری انتظامیہ ،ریسکیو سروسز اور این جی اوز کو ہدایت کی ہےکہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کو بھی یقینی بنائیں۔

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 12 منٹ قبل

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 5 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل









