وزیراعظم کاسعودیہ میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر انکوائری کا حکم
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے اوورسیز کاخیال نہیں رکھا ، محنت کش مزدوروں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیے گئے ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر انکوائری کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اس ملک کی معیشت کو بچا کر رکھا ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سفارتخانے ان محنت کش لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہے ہیں ، 'یہ بہت خاص لوگ ہیں، انہیں ہم یہاں نوکریاں نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے یہ اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر کام کرنے پر مجبور ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ سفارتخانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری بیرون ملک رہنے والے مزدور طبقوں کا خیال رکھنا ہے، معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی مزدوروں کی جو خدمت کرنی تھیں وہ نہیں کیں'۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے زیادہ سے زیادہ عملے کو واپس بلا رہا ہوں اور انکوائری کے نتائج پر جو جو ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو یہ اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ کسی نے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے۔ہماری شرح نمو اس لیے رکتی تھی کیونکہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالروں کی کمی ہوتی تھی اور یہ بہت بڑا المیہ رہا ہے کہ ہم میں سے کسی نے طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے۔پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں۔انہیں چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کے لیے اپنے اسٹاف کی تربیت کرنا ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سے کم رکھنا ضروری ہے، تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے، روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے روشن اپنی کار اور سماجی خدمت کے دو نئے پروڈکٹس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
روشن اپنی کار کے تحت روشن ڈیجیٹل کارڈ رکھنے والے انتہائی مناسب شرح سود پرپر کشش مراعات کے ذریعے کار کی خریداری کیلئے سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں اور روشن سماجی خدمت کے تحت وہ حکومت کے سنگ میل پروگرام احساس کیلئے براہ راست اپنے عطیات اور زکوۃ دے سکتے ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 گھنٹے قبل







