Advertisement
پاکستان

پنجاب حکومت عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن کیلئے تیار

لاہور : پنجاب حکومت عید سے قبل لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کیلئے تیار ، بیس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 30th 2021, 3:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں کورونا کی موجودہ وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر  بھی غور  کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے حوالے سے کابینہ اراکین سے مشاورت کی، کابینہ اجلاس میں لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن اور 20 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں  لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت  سی این سی سے لی جائے گی۔

 واضح رہے کورنا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ،  لاہور  میں مہلک وائرس نے مزید 34 لاہوریوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیئے، 1331نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 10برس سے کم عمر کے 173 بچے بھی وائرس سے متاثرہوئے۔

 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1261 مریض داخل ہیں، جن میں کورونا کے 812 کنفرم اور 438 مشتبہ مریض شامل ہیں۔ کورونا میں مبتلا 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رکھا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا، 90فیصد وینٹی لیٹر بھرگئے،سروسزہسپتال، کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں گنجائش ختم ہوگئی۔

Advertisement
ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ہزارں  روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • 2 گھنٹے قبل
انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

  • ایک دن قبل
پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

  • ایک دن قبل
دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

  • ایک دن قبل
بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

  • ایک گھنٹہ قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

  • 2 منٹ قبل
سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

  • ایک دن قبل
Advertisement