اسلام آباد:کالعدم مذہبی جماعت ٹی ایل پی (پاکستان تحریک لبیک ) نے پابندی ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ پر مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے اعلی احکام نے پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی اور ٹی ایل پی نے پابندی ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کل اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے14 اپریل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پر پابندی لگانےکا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل








