شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنا کنگنا رناوت کو مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا اور خود کو کنگ خان کی طرح کامیاب بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانونٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاءوں سے آئی تھی۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی اور کنگنا پر خوب تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟
15 years ago Gangster released today, Shahrukh Khan ji and mine are the biggest success stories ever but SRK was from Delhi, convent educated and his parents were involved in films, I did not know a single word of English, no education, came from a remote village of HP and 1/2 pic.twitter.com/CEw72pvtds
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) April 28, 2021
کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔ ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے۔ تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پشاور سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل گئےتھے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا۔
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 4 hours ago
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 2 hours ago
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 2 hours ago

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 7 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 7 hours ago

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- an hour ago

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 6 hours ago

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 4 hours ago

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 2 hours ago

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 4 hours ago

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 4 hours ago