Advertisement

یورپی یونین پارلیمنٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات روکنےکی قرار داد منطور

تشدد کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دی جاءے،قرارداد

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 14th 2023, 10:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپی یونین پارلیمنٹ میں  بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات روکنےکی  قرار داد منطور

یورپی پارلیمنٹ نے بھاری ریاست منی پور میں جاری مذہبی اور لسانی تشدد کو فی الفور روکنے اور تشدد کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کے مطالبات پر مبنی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرار داد میں یورپی پارلیمنٹ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جاری نسلی اور مذہبی تشدد کو فوری طور پر روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرے، منی پور کی عیسائی برادری سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور مزید کسی بھی طرح کی کشیدگی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ یہ قرارداد بھارت کی ریاست منی پور میں گزشتہ مئی سے جاری پرتشدد جھڑپوں کے بعد منظور کی گئی جس میں کم از کم 120 افراد ہلاک اور 50ہزارافراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جبکہ 1700 سے زیادہ مکانات اور 250 گرجا گھر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقلیتی برادریوں کے لئے عدم برداشت، سیاسی مقاصد کے حصول اور عوام کو تقسیم کرنے والی پالیسیوں نے تشددکے حالیہ واقعات میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کا سرکاری اداروں اور حکام پر اعتماد بری طرح مجروح ہوا۔قرارداد میں کہا گیا کہ منی پور کی ریاستی حکومت نے پراقلیتوں کے خلاف تشددکے واقعات کے دوران انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹنگ میں شدید رکاوٹ ڈالی ہے ۔

پر تشدد واقعات اور ہلاکتوں میں سکیورٹی فورسز ملوث ہونے کے تاثر نے سرکاری اداروں پرعوام کے عدم اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دیں، اس میں ملوث سرکاری اداروں کے ارکان کو سزائوں اور قانونی کارروائی سے حاصل استثنا کو ختم کریں اور انٹرنیٹ سروس پرعائد پابندی کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے تمام متحارب فریقوں پر اشتعال انگیز بیانات پر پابندی ، اعتماد بحال کرنے اور تناؤ میں ثالثی کے لیے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔پارلیمنٹ نے انسانی حقوق کو یورپی یونین انڈیا شراکت داری کے تمام شعبوں بشمول تجارت میں ضم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 18 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
Advertisement