Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

گلگت بلتستان : وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے 370 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 1st 2021, 6:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔  جی بی کوایساپیکج دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، ایساپیکیج دیناچاہتاتھاجس سےیہاں ترقی آئے، قرضوں کی قسطیں دینے کی وجہ سے وسائل بہت کم ہوجاتے ہیں اور ہر جگہ سے پیسوں کا مطالبہ ہے تاہم گلگت بلتستان کے لیے اس طرح کا پیکج ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب15سال کاتھاتواسکول کےساتھ گلگت بلتستان آیاتھا، گلگت بلتستان کی سڑکیں جیسی تھیں یہاں کےڈرائیورزکوسلام پیش کرتاہوں، ہزاروں میل اوپرجاکرجب نیچے دیکھوتوکوئی جیپ گری ہوتی تھی بہت خوف آتاتھا۔یہاں کوئی آتا ہی نہیں تھاعلاقہ دنیا سے کٹا ہوا تھا، سڑکیں اتنی مشکل تھی کہ یہ علاقےایک دوسرے سے کٹے ہوئے تھے، اسکردو سے گلگت جانے والی سڑک بہت خطرناک تھی، ہم یہاں کی سڑکیں بہتر کرنے پر پیسہ خرچ کررہےہیں ۔

ان   کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ضروری ہے، گلگت بلتستان سوئٹرزلینڈسےزیادہ خوبصورت اوردگناہے، یہاں سیاحت ضرورت ہے ، پاکستان کی تمام برآمدات مشکل سے25 ارب ڈالر ہیں، ہمارے دور میں بڑھ رہی ہیں، سوئٹرزلینڈ سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، سیاحت سے آپ کو روزگار ہمیں فارن ایکس چینج ملے گا، جی بی میں سیاحت سے پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےحکمران چھٹیوں پر لندن جاتےہیں بچےباہرجائیدادیں باہر،انہیں پتہ ہی نہیں پاکستان میں کتنےخوبصورت علاقےہیں، جب ہمارے حکومت آئی توسوچااس خطےکواوپرلیکرآناچاہئے، ہنزہ اور نگرجیسی خوبانی دنیامیں کہیں نہیں، یہاں فوڈپراسسنگ انڈسٹری لگ سکتی ہے. 

وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ مجھ سےبڑےبڑےغلط فیصلےہوجاتےہیں، پارٹی ٹکٹ دینےمیں میں نےغلطیاں کیں، کبھی سوچتاہوں فلاں کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا ، آپ کا وزیراعلیٰ خالد کو چننے کا فیصلہ کرنےپر خوشی ہے،اس میں کوئی غلطی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو سیاست میں صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے آتے ہیں ، ایک وہ جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں وہ سب سے بڑے غدار ہیں ، اپنی پوزیشن سے خود کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب 20 سال سے قائم ہے، صرف اب اس نے بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، پاکستان کی خوشحالی کے لیے یہ ایک جدوجہد چل رہی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 3 days ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 20 hours ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • a day ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 days ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 days ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 21 hours ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • a day ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • a day ago
Advertisement