عالمی جونیئر سکواش چیمپین حمزہ خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں،شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف کہا ہے کہ عالمی جونیئر سکواش چیمپین حمزہ خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ وزیر اعظم کی حمزہ خان سے ملاقات ان کے والد نیاز اللہ خان اور ان کی والدہ کے علاوہ وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان اللہ مزاری، نعاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ، سیکٹری بین الصوبائی رابطہ حنیف اورکزئی اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن ایئر وائس مارشل کاظم حماد نے بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم نے حمزہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے حوصلہ افزائی کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ حمزہ خان نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے حمزہ کے والدین سے پشتو میں گفتگو بھی کی۔حمزہ خان نے وزیرِ اعظم کو حمزہ کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے حمزہ خان کو حال ہی میں آسٹریلیاء میں عالمی جونیئیر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں۔ پاکستان کو دہائیوں کے بعد اسکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اسکواش ایک بہترین کھیل ہے، ماضی میں میں بھی اسکواش کھیلتا رہا ہوں۔ امید ہے آپ جلد ہی اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینئر عالمی ٹائیٹل بھی جیتیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ پاکستان کے دیگر نوجوانوں اور کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔میری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔حال ہی میں ہم نے پاکستان بھر میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے قومی اسپورٹس اقدامات کا اجراء کیا۔پاکستان میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام اور اس ملک کے لاکھوں باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کرنے کی خاطر مالی اور تکنیکی سہولیات بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 منٹ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 5 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل







