پاکستانی چاول کی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان ہے،چائنہ اکنامک نیٹ
رواں سال پاکستان سے چاول کی برآمد میں بلند ترین اضافہ متوقع ہے،سی ای این


چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این ) نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی چاول کی برآمدات نہ صرف گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ ہوں گی بلکہ کاشت کے رقبے میں توسیع اور ٹیکنالوجی کی بہتری کے نتیجے میں چاول کی پیداوار اور برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان ہے۔پاکستان اس مالی سال کے دوران چاول کی برآمد سے 2.7 بلین سے 3 بلین ڈالر حاصل کرے گا کیونکہ چاول کا وافر ذخیرہ دستیاب ہوگا۔
سی ای این نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ رواں سال پاکستان سے چاول کی برآمد میں بلند ترین اضافہ متوقع ہے،بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی سے پاکستانی برآمدات کے لیے نئی برآمدی منڈیوں کو تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی خوراک کی کمی نے برآمدی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔
پاکستانی چاول کی برآمدات کے لیے کوٹیشن (25 فیصد ٹوٹا ہوا) مئی میں اوسطاً 503 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچا جو کہ ماہانہ بنیاد پر 11.0 فیصد اضافہ اور اگست 2008 کے بعد سے یہ بلند ترین سطح ہے۔ مزید برآں، 15 جولائی تک پاکستانی چاول کی قیمتوں میں 600 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن تک کا اضافہ ہوا۔
چین میں کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2022 میں دونوں ملکوں کی چاول کی تجارت میں پہلی بار چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن سے زیادہ حجم کے ساتھ 455 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں ۔چین نے پاکستان سے چاول کی درآمدات 211.88 ملین ڈالر کو چھوئیں جبکہ ٹوٹا چاول کی دو قسمیں بالترتیب 162.78 ملین ڈالر اور 847 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی چاول چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے 2018 میں پاکستانی چاول کی درآمد شروع کی، سالانہ اوسط درآمدی حجم 200,000 ٹن سے زیادہ پر مستحکم رہا۔چین میں باسمتی کو اعلیٰ قسم کے چاول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ شینزین ون ٹاپ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے مشرقی چین کے علاقائی مینیجر ڈنگ یونگ نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول کی چین مین مزید پروموشن کی جانی چاہیےجو پاکستانی چاول کی برآمد کو تیز کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
ایف پی سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے چاول کے مطابق پاکستان میں اس سال تقریباً 9 ملین میٹرک ٹن چاول کی پیدا وار کا امکان ہے،سیلاب کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن اس سال متوقع بمپر فصلیں مجموعی طور پر صنعت کے لیے امیدیں لے کر آئیں گی۔سی ای این کا کہنا ہے کہ پاکستانی چاول کی برآمدات نہ صرف پچھلے سال کے مقابلے زیادہ ہوں گی بلکہ اس کے اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان ہے
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل





