Advertisement
پاکستان

ملازمہ تشدد کیس،ملزمہ صومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 10th 2023, 8:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملازمہ تشدد کیس،ملزمہ صومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

ملازمہ تشدد کیس، عدالت نے ملزمہ صومیا عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ملزمہ صومیا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

وکیل صفائی قاضی دستگیر اور مدعی وکیل فیصل جٹ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ پروسیکیورٹر وقاص حرل اور متاثرہ بچی کے والدین بھی عدالت میں موجود تھے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت پر دلائل تیار کرنے کیلئے کچھ وقت چاہئے۔ جس پر جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیئے کہ وقت کی ضرورت نہیں، آج ہی دلائل دینے ہیں۔

وکیل صفائی قاضی دستگیر نے عدالت سے استدعا کی کہ سرگودھا میں رات 3 بجے معائنہ کی طبی رپورٹ چاہئے، سرگودھا والی طبی رپورٹ پڑھی جوریکارڈ میں لگی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق صومیا کے خلاف دفعات میں اضافہ کیا گیا۔

ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کی تو انہوں نے بچی کو چیک بھی نہیں کیا۔

جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیئے کہ شروع میں والدہ کیسے بچی کو دیکھتی۔ جج نے بچی کی والدہ سے استفسار کیا کہ کیا بچی اسکارف پہنتی ہے جس پر متاثرہ بچی کی والدہ نے جواب دیا کہ میری بچی اسکارف نہیں پہنتی یہ چھپانے کیلئے اسکارف پہنایاگیا۔

عدالت نے ملزمہ صومیا عاصم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا اور ملزمہ صومیا عاصم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی۔

دوسری جانب لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج رضوانہ کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آرہی ہیں، گزشتہ روز رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کا عمل شروع کیا گیا تھا، تاہم آج بچی کو آج آرم دیا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کا عمل جاری ہے، آج کے دن اسے آرام دیا جائے گا، بچی کے سر، چہرے اور کمر کے زخموں کی صفائی ہوگئی ہے، جمعے کو مزید پراسیس کیا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ رضوانہ کے تمام ٹیسٹس کی رپورٹس نارمل آرہی ہیں، بچی کو پروٹین سے بھرپور کھانا کھانے کی ہدایت ہے، بچی کی فزیوتھراپی آج پھر کی جائے گی، اور اس کی پلاسٹک سرجری کا عمل ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 منٹ قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 5 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 24 منٹ قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 14 منٹ قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
Advertisement